Advertisement

کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

احتساب عدالت کراچی

عدالت نے کلفٹن میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال اور دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران متعلقہ جج کی ریٹائرمنٹ کے بعد لنک جج کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 جون تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت نمبر تین میں اہم ریفرنسز زیر سماعت ہیں، لیکن گزشتہ کئی ماہ سے جج کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی جارہی ہیں۔

Advertisement

احتساب عدالت نمبر تین میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا بھی ریفرنس زیر سماعت ہے۔

احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفٰی کمال نے کہا کہ کراچی کو چالیس برسوں سے کوئی بھی نہیں چلا رہا۔ 13 سالوں میں گاؤں دیہاتوں سے برا حال ہوچکا ہے۔ یہاں لوگ نوکری تلاش کرنے آتے تھے، اب زبوں حالی کا شکار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چودہ سیٹیں حاصل کیں، سابق وزیراعظم دورہ کرتے رہے۔  پیپلزپارٹی کو کھلی چھوٹ دے رکھی تھی۔ ان کو پتا تھا ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہوگئے تو ان کی حکومت چلی جائے گی۔

مصطفٰی کمال نے یہ بھی کہا کہ ناظم جوکھیو کا قتل سامنے ہونے کے باوجود قاتل آزاد ہیں۔

مذید پڑھیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version