Advertisement

کھجور میں یہ چیز ملا کر کھائیں اور خون کی کمی کو پورا کریں

خون

جسم میں خون کی کمی ہوجانے سے انسان صحت مند نہیں رہتا اور اس ایک مسئلے کی وجہ سے جسم میں کئی اور بے قاعدگیاں آجاتی ہیں۔

خون کی کمی جس کو اینیمیا بھی کہا جاتا ہے ایک سنگین بیماری ہے جس میں خون کے سرح خلیات میں ہیموگلوبن نامی عنصر بننا کم ہوجاتا ہے جو کہ جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن کی فراہمی کا کام بھی کرتا ہے۔

خون کی کمی سے جسم میں آکسیجن کی صحیح مقدار میں فراہمی نہیں ہو پاتی اور اس سے سنسناہٹ کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے۔

آہم آپ کو اپنی اس اسٹوری میں جسم میں تیزی سے خون بنانے میں مدد دینے والا  گھریلو ٹوٹکا بتا رہے ہیں جسے ابھی استعمال کریں۔

ٹپ:

Advertisement

٭ روزانہ نہار منہ ایک کھجور کو دھو کر اس کی گھٹلی نکال دیں اور اس میں سفید تل ڈال کر کھائیں اور اس کے بعد ایک گلاس سادہ پانی پی لیں۔

اس ٹپ سے نہ صرف آپ کے جسم میں خون کی کمی پوری ہوگی ساتھ ہی پیٹ کے دیگر مسائل میں بھی مفید ہے۔

٭ سرخ لوبیے کو ابال کر اس کو بلینڈ کرلیں اور اس کو ایک گلاس دودھ میں ڈال کر پی لیں۔

اگر شوگر کا مرض نہیں ہے تو ایک گلاس دودھ میں ایک چمچ چینی یا ایک چمچ شہد ڈال لیں۔

یہ مشروب ہیموگلوبن پیدا کرنے کے لئے مفید ہے۔

یاد رکھیں کسی بھی ٹوٹکے کا فوری رزلٹ نہیں آتا لہٰذا اس کو روزانہ صبر سے استعمال کیجئیے۔

Advertisement

نوٹ :

یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version