پی آئی اے کے نئے سی ای او کی تقرری کا معاملہ، اجلاس بے نتیجہ ختم

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کے نئے سی ای او کی تقرری کے معاملے پر پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹر کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے چیئرمین اسلم آر خان کی صدارت میں بورڈ ممبران نے مختلف امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جس پر موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے بورڈ ممبران نے تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر کسی امیدواروں کے حتمی نام بھیجنا مشکل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے پی آئی اے سی ای او کے عہدے کے لیے ایئر وائس مارشل نورعباس، ایکٹنگ سی ای او امان اللہ قریشی، سابق سی ایف او پی آئی اے نیئر حیات اور فیصل ملک کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔
ذرئع نے بتایا کہ ایئر مارشل ارشد ملک کے 25 اپریل کو تین سال کی میعاد پوری ہونے پر سی ای او پی آئی اے کا عہدہ خالی پڑا ہے جبکہ ایئر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او پی آئی اے کے طور ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 7 میں سے تین نام فائنل کرکے وزیراعظم شہباز شریف کو بھیجنے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

