Advertisement

جعلی پینشن اجرااسکینڈل؛ اہم شخصیت کےدست راست ملزم سےتحقیقات میں انکشافات

سانحہ نو مئی

پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

جعلی پینشن کے اجرا کے اسکینڈل کیس میں اہم شخصیت کے دست راست ملزم سےتحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں جعلی پینشن کے اجرا کے اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی  جس میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عامراسراں کے خلاف انکوائری میں نیب نے تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

نیب نے رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ ملزم عامراسراں کو 24 اپریل کو امریکا سے واپسی پر جناح ائیرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم عامرڈی ڈی او فنانس وزیر اعلی ہاؤس تعینات رہا ہے۔ ملزم دس سال زائد کے عرصہ میں فنانس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات رہا ہے۔

رپورٹ میں نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اعلی حکام کے کہنے پر کئی لوگوں کو فائدہ پہنچایا ہے۔ ملزم کے جائیداد اس کی آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتی ہے۔ ملزم عامرکے پاس دادو اور لاڑکانہ میں 225 ایکڑ زمین ہے۔

Advertisement

نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزم کے پاس بخاری کمرشل پرفلیٹ ہے۔ ملزم کے ذاتی اکاوئنٹس سے 119 ملین روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ ملزم سے کراچی ائیرپورٹ پر تین سوٹ کیس برآمد ہوئے ہیں۔ ملزم کے قبضے سے موبائل فونز، غیر ملکی کرنسی سمیت متعدد اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فیک پینشن اسکینڈل میں ریفرنس دائر کردیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

عدالت نے ملزم عامراسراں کے جسمانی ریمانڈ میں 31 مئی تک  توسیع کردی۔

دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق نیب انکوئری کیس میں سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے قائم علی شاہ کی ضمانت میں 20 جولائی تک توسیع کردی۔

نیب کے مطابق قائم علی شاہ و دیگر کے خلاف 40 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔ قائم علی شاہ و دیگر کے خلاف نیب انکوئری جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version