Advertisement

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کرپٹ افسران کی فہرست طلب

سندھ ہائیکورٹ ایس بی سی اے

ناظم آبادبلاک 3میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کیس میں ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران کی فہرست مانگ لی۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لیاقت آباد قاسم آباد میں غیرقانونی پورشنز بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عدالت نے ایس بی سی اے کے افسران کی ہاتھ سے لکھی رپورٹ مسترد کردی۔

سندھ ہائی کورٹ نے عدالت نے ایس بی سی اے کے کرپٹ افسران کی فہرست مانگ لی۔

عدالت نے ایس بی سی اے حکام سے پوچھا کہ بتایا جائے، لیاقت آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے دوران کون کون افسران تعینات تھے؟

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ ان افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ پندرہ روز میں پیش کی جائے۔

عدالت نے ایس بی سی اے کو پلاٹ نمبر60 گلی نمبر 4 پر غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹرایس بی سی اے سینٹرل پیش رفت رپورٹ سمیت پیش ہوں۔

سندھ ہائی کورٹ نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے نقوی ڈی جی کو ارسال کرنے کی بھی ہدایت کیں۔

درخواست گزار عابد حسین نور نے عدالت کو بتایا کہ لیاقت آباد قاسم آباد میں غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ بلڈر ایس بی سی اے کے ساتھ مل کر تعمیرات کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version