Advertisement

کھجور کتنے مقدار میں کھانا صحت کے لئے مفید ہے؟

کھجور ایک مکمل غذا ہے اور فوری توانائی حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ بھی ہے اس میں وہ تمام صحت بخش اجزاء پائے جاتے جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن اس کی کتنی مقدار صحت کے لئے مفید تصور کی جاتی ہے یہ جاننا نہایت ضروری ہے۔

ماہرین کا اس ضمن میں یہ کہنا ہے کہ کجھور میں موجود مٹھاس خون میں چینی کی سطح کو بڑھا سکتی ہے جبکہ خون میں صحت مند چینی کی سطح موڈ اورتوانائی سمیت مجموعی صحت کی ضامن ہے۔ اگرچہ جسم میں اس سطح کو توازن میں رکھنا آسان نہیں ہے کیونکہ کئی غذائیں ایسی ہیں جو اس توازن میں بگاڑ کا سبب بنتی ہیں جیسے میدہ سے بنی روٹی، آلو، پاستا اور دوسری کھانے پینے کی اشیاء۔

ماہرین غذائیت کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ کجھور میں قدرتی مٹھاس موجود ہوتی ہے لیکن یہ خون میں چینی کی سطح کو بڑھا سکتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اسے خشک میوہ جات میں تصور کیا جاتا ہے اسے کسی بھی طرح استعمال کریں اس کی مٹھاس جسم میں گلوکوز میں اضافے کا سبب  بنے گی کیونکہ جسم پھلوں سے آنے والی چینی یا سافٹ ڈرنک میں موجود شکرکے درمیان فرق کو نہیں جانتا اس کے نزدیک سب ایک ہی طرح کی مٹھاس ہے۔

کھجورایک یا دو کھانے سے جسم کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا مسئلہ اس وقت جنم لیتا ہے جب آپ اس کی زائد مقدرا لیتے ہیں، اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب اس سے بنی پروڈکٹ استعمال کی جائے جیسے بسکٹس، بار،اسمودی یا شیک وغیرہ۔ کوشش کریں کہ اسے بغیر کسی پروڈکٹ میں شامل کئے اپنی غذا میں شامل رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version