Advertisement

پلاسٹک کے ذرات ہوا کے دوش پر دور تک پہنچ رہے ہیں

اگرآپ سمجھتے ہیں کہ شہروں میں پلاسٹک کے تھیلیوں کے انتہائی مضر خردبینی ذرات یہی تک محدود رہیں گے تو یہ درست نہیں بلکہ اب یہ ہوا کے ساتھ دنیا کے انتہائی دورافتادہ اور بظاہر صاف ماحول تک نفوذ کررہے ہیں۔

جامعہ ایسٹ اینجلیا کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ پانی کے مقابلے میں پلاسٹ کے ذرات دور بلکہ بہت دور تک قدرے تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔ اس ضمن میں جامعہ کے ماہر پروفیسر اینڈریو مییئس نے 2018 میں پلاسٹک کے سفر پر نظر رکھنے والا ایک نظام بنایا تھا ۔

وہ کہتے ہیں کہ خرد پلاسٹک یا مائیکروپلاسٹک بوتلوں کی ٹوٹ پھوٹ، کھلونوں کی رگڑ، کاسمیٹکس، کپڑوں کی تیاری اور پیکنگ اور دیگر طرح سے پیدا ہوتے ہیں۔ پلاسٹک ختم نہیں ہوتا لیکن ہزاروں برس تک اس میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل ضرور جاری رہتا ہے۔ اس طرح ذرہ ذرہ پلاسٹک اترتا رہتا ہے اور اب مزید خطرناک ہوکر پانی، خوراک، آبی وسائل میں ملکر انسان اور جانور، دونوں کو ہی متاثر کررہا ہے۔

ڈاکٹر اینڈریو نے اس کے لیے گزشتہ برس انٹارکٹیکا کا سفر کیا اور اس دوران ، خشکی، پانی اور ہوا میں پلاسٹ کے باریک ترین ذرات کی تلاش و تحقیق جاری رکھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹائروں کے ربڑ کے ذرے سمندری ہوا کے اوپر سے گزرتے ہوئے جمع کئے گئے ہیں۔

اندازہ ہے کہ یہ عمل پانی کے مقابلے میں قدرے تیزی سے جاری ہے اور ہر سال ڈھائی کروڑ میٹرک ٹن پلاسٹک کے ذرات ہوا کے ذریعے پوری دنیا کا چکر لگاکر دورافتادہ قطبین تک بھی پہنچ رہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے آلودگی کی اس نئی قسم کے عفریت سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں پر زور دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version