Advertisement

پانچ ایسے پودے جو گرمی کے موسم میں آپ کی بڑی مشکل آسان کردیں

گرمی کے موسم میں زیادہ تر لوگ چھت اور بالکنی کا رخ کرتے ہیں لیکن وہاں مچھر موجود ہوتے ہیں تو آج ہم آپ کو ایسے پودوں کے بارے میں بتائیں گے جو گھر کی فضا کو ٹھنڈا اور مچھروں سے بھی پاک رکھتے ہیں۔

تلسی کے پتوں کی خوشبو تیز ہوتی ہے لیکن یہ بو مچھروں کو بھگانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے،اس کا پودا جس جگہ رکھا جائے اس سے کافی دور تک مچھر، مکھی اور کیڑے مکوڑے نہیں آتے۔

اس کے علاوہ تلسی کے پودے سے اطراف میں ٹھنڈک اور تازگی کا احساس بھی رہتا ہے۔

لیمن گراس کی چائے وزن میں کمی کرنے اور صحت کے بہت سے مسائل حل کرنے میں کارآمد ہے اور ساتھ ہی اس کے پودوں سے خارج ہونے والی خوشبو مچھروں کو دور رہنے پر مجبور کر دیتی ہے۔

Advertisement

لہسن کے بغیر کھانا ادھورا لگتا ہے وہیں یہ مچھروں کا دشمن بھی ہے، مچھر ہوں یا دوسرے کیڑے مکوڑے لہسن کی بو سے دور بھاگتے ہیں۔

اس کےعلاوہ روزمیری جہاں موجود ہو اس جگہ کا درجہ حرارت باقی جگہوں کی نسبت کم ہوجاتا ہے۔

پودینہ کیڑے مکوڑوں ،مکھی اور مچھروں کو بھی دور رکھتا ہے، اس کا پودا ٹھنڈا ہوتا ہے البتہ اس کو اگر کمرے میں رکھنا ہو تو ایسی کھڑکی کے پاس رکھیں جہاں دھوپ براہِ راست آتی ہو کیوں کہ پودینے کے پودے کو دھوپ کی ضرورت ہوتی ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version