وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو اراکین کو فون پر دھمکا رہے ہیں، جام کمال

جام کمال نے کہا ہےکہ وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو اراکین کو فون پر دھمکا رہے ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے ممبران کی غیر آئینی میٹنگ بلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو آئینی طور پارلیمانی لیڈر بھی نہیں ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ قدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ملازمین کے زریعے الیکشن کمیشن کو خط بھیجا، خط میں تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا کہا گیا۔
جام کمال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں کہ غیر آئینی خط کو نہیں مانا، الیکشن کمیشن سے مایوسی کے بعد قدوس بزنجو نے ویڈیو بیان جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہونے کی حیثیت سے قدوس بزنجو طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان کو حراساں کیا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو اراکین کو فون پر دھمکا رہے ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ اراکین سے کہتا ہوں گھبرائیں نہیں پارٹی ساتھ ہے، امید ہے الیکشن کمیشن وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو کے خلاف ایکشن لے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News