Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی تاہم تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے ارکان اسمبلی کی اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کے سبب یہ تحریک ناکام ہوگئی۔

بلوچستان اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران محرک نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جس پر 14 اراکین کے دستخط موجود تھے۔ اسمبلی قوائد کے مطابق اس قرار داد کو ایوان میں پیش کرنے کیلئے محرک کو 65 میں سے 13اراکین اسمبلی کی حمایت درکار ہوتی ہے لیکن جام کمال گروپ اسمبلی میں 13 ممبران  کی تعداد پوری نہیں کرسکی۔

بلوچستان اسمبلی میں 11 اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی۔ آئین کے تحت 20 فیصد ممبران یعنی 13 اراکین کی اجازت سے اسمبلی میں قرار داد پیش کی جا سکتی ہے لہذا ممبران پورا نہ ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

آئین کے مطابق آئندہ 6 ماہ تک وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی ہے۔ بعد ازاں بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کی 49 سالہ پارلیمانی تاریخ میں صرف ایک وزیراعلیٰ نے پانچ سالہ آئینی مدت پوری کی ہے جب کہ میرعبدالقدوس پانچویں وزیر اعلیٰ ہیں جنہیں تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے اور بیشتر وزرائے اعلیٰ نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کی بجائے مستعفی ہونے کا ترجیح دی۔

Advertisement

میر تاج محمد جمالی، سردار اختر جان مینگل، نواب ثنا اللہ زہری اور جام کمال کے بعد میر عبدالقدوس بزنجو نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی جانب سے وفاقی حکومت کی حمایت واپس لینے پر غور کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version