Advertisement

استعمال شدہ ٹی بیگ میں چھپا ہے کئی مسائل کا حل

 موجودہ دور میں ہر چیز کو کم وقت میں تیار کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے اسی لئے فوری تیار ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء مارکیٹ میں عام دستاب ہیں انہیں میں ٹی بیگز بھی شامل ہیں۔

اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد ٹی بیگز کو استعمال کے بعد سوچے سمجھے بغیر پھینک دیتے ہیں کہ یہ اب استعمال کے قابل نہیں مگر ایسا نہیں ہے یہ نہ صرف دوبارہ استعمال میں لائے جاسکتے ہیں بلکہ یہ ہمارے روز مرہ زندگی کے کافی مسائل حل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  یہاں ایسے کئی مسائل کا ذکر کیا جارہا ہے جن کا حل ٹی بیگز میں موجود ہے ۔

آنکھوں کے کئی مسائل کا حل

نیند کی کمی اوراسٹر یس کی وجہ سے آئی بیگز اور سیاہ حلقے بن جاتے ہیں ۔ گرین یا بلیک ٹی بیگزان کو دور کرنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں میں ان میں موجود کیفین اور ٹیننس جلد کو ٹائٹ کرنے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہیں اور ساتھ ہی اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہو نے کی بنا پر جلد کے لئے سکون کا باعث بنتی ہیں ۔ اسے استعمال کے بعد فریج میں ٹھنڈا ہو نے کے لئے رکھ دیں پھر آنکھوں پر بیس منٹ تک رکھیں اور پانی سے دھو لیں ،اس عمل کو ہفتے میں کئی بار دہرائیں اور ان مسائل سے چھٹکارا پائیں ۔

Advertisement

سورج سے جھلسی جلد کے لئے

جیسا کہ آج کل موسم گرما اپنے عروج پر ہے تو دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد پرفریج میں رکھے ٹی بیگزفوری ٹھنڈک اور راحت کا احساس دلاتے ہیں یہ اس کا سستا اور آسان حل ہے اسے نہ صرف دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد کے لئے بلکہ شہد کی مکھی کے کاٹنے اور ریشیز کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

فریج کی ناگوار مہک کا خاتمہ

اگر فریج کی صفائی کا خیال نہ رکھا جائے تو اس میں ایک ناگوار سی مہک بس جاتی ہے اس سے نجات کے لئے کسی کھلے برتن میں چند استعما شدہ گرین ٹی بیگس ڈال کر چند دن کے لئے رکھ دیں یہ ہر طرح کی بو کو جذب کرکے ناگوار بو کو دور کر دے گا۔

آئینہ چمکانے کے لئے

آئینہ چمکانے کے لئے ہم اکثر وبیشتر اخبار استعمال کرتے ہیں جس سے آئینہ چمک جاتا ہے لیکن اب یہی کام آپ ٹی بیگزسے بھی لے سکتے ہیں ۔ اس کے لئے دوبلیک ٹی بیگز ایک چوتھائی لیٹر پانی میں میں ابال لیں ،ٹھنڈا ہو نے پر صاف کپڑے کو اس میں بھگوکر نچوڑ لیں اب اس سے آئینہ اور شیشے سے بنی اشیاء صاف کریں یہ چمکنے لگیں گے ۔

Advertisement

لکڑی کے فرنیچر کو صاف کریں

بلیک ٹی میں ایسے ایسڈ پائے جاتے ہیں جو پالش کا کام کرتے ہیں جس سے آپ فرنیچر صاف کر کے چمکدار بنا سکتے ہیں ۔ اس کے لئے چار بلیک ٹی بیگز کو ایک لیٹر پانی میں ابال لیں ،ٹھنڈا ہو نے پر میں نرم کپڑے کو ڈبوکر نچوڑ لیں اس سے فرنیچر صاف کریں یہ پالش کی طرح کا م کرے گا ۔

جوتوں سے ناگوار مہک کا خاتمہ

استعمال شدہ ٹی بیگز کو موزے میں ڈال کر جوتوں میں رکھ دیں یہ ہر طرح کی بو کو جذب کر دیگا ۔

بہترین کھاد بنائیں

چائے کی پتیوں میں نائٹروجن وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو پودوں کی بہتر نشوونما کے لئے بہت ضروری ہو تا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹی بیگز ایک بہترین کھاد کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں استعمال شدہ ٹی بیگز کو پودوں کے گملوں یا کیاریوں میں کھاد کے طور ڈال دیں ۔

Advertisement

اسکرب کے طور پر استعمال کریں

استعمال شدہ ٹی بیگز سے پتیاں نکال کر شہد میں ملا لیں اور چہرے پر دائروں کی صورت میں مساج کریں یہ آمیزہ بہترین اسکرب کی طرح کام کرے گا ۔

کوڑے دان کی بو کو ختم کریں

گھروں میں موجود کوڑے دان(ڈسٹ بن) میں ہر طرح کا کچرا پھینکا جاتا ہے جس کی وجہ ایک عجیب سی بو گھر میں پھیل جاتی ہے اس سے نجات کے لئے استعمال شدہ چند خشک ٹی بیگز کو کوڑے دان کے پیندے میں رکھ دیں یہ بو کو جذب کر کے گھر کی فضا کو ناخوشگوار مہک سے پاک کر دیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version