توشہ خانہ ریفرنس میں دائردرخواست پرمریم نوازکےوکیل نے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا

توشہ خانہ ریفرنس کیس میں دائردرخواست پرمریم نوازکے وکیل نے عدالت سے دلائل کیلئے وقت مانگ لیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نائب صدر مسلم لیگ ن کی مریم نواز کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے درخواست پرسماعت کی۔ نیب کے پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح عدالت پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی اطلاعات سے متعلق عدالت میں گفتگو ہوئی۔
مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس میں نامزد ملزم نواز شریف کی وطن واپسی کی خبریں میڈیا میں سن رہے ہیں۔
وکیل مریم نواز نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس میں کتنی صداقت ہے جس پر نیب کے پراسیکیوٹر وسیم سجاد نے کہا کہ انہیں سب پتا ہے کہ نامزد ملزم نے کب وطن واپس آنا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر کے ریمارکس پر عدالت میں قہقے لگے۔
وکیل قاضی مصباح نے درخواست پر دلائل دینے کیلئے عدالت سے وقت مانگ لیا جس پر احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 30 مئی تک ملتوی کردی۔
مریم نواز نے مری اور چھانگلہ گلی کی جائیداد ضبطگی سے متعلق اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

