Advertisement

حمزہ شہباز کوعہدے سے ہٹانے کیلئے ایک اور درخواست دائر

حمزہ شہباز

ن لیگ نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا، حمزہ شہباز

لاہورہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کوعہدے سے ہٹانے کیلئے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔ 

درخواست شہری منیر احمد کی طرف سے دائرکی گئی جس میں درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ حمزہ شہبازغیر قانونی اورغیرآئینی الیکشن میں وزیراعلیٰ بنے۔

شہری نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے وزیراعلیٰ کا غیرآئینی اورغیرقانونی الیکشن منعقد کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کو حمزہ شہباز کا وزیراعلیٰ کا جاری نوٹیفکیشن واپس لینے کی درخواست کی۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف میں کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے اس معاملے پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں۔

شہری منیر احمد نے درخواست میں کہا کہ حمزہ شہبازغیر قانونی طور وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نےغیر قانونی طور پر بیوروکریسی میں تبادلے کیے اور کررہے ہیں۔

Advertisement

درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بننے سے پہلے چیف سیکرٹری اور آئی جی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ اب حمزہ شہباز بدنیتی کی بنیاد پر سارے غیر قانونی اقدامات کررہے ہیں۔

شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے اختیارات استعمال کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

نئے وزیراعلی پنجاب کے خلاف درخواستوں پرفریقین کو نوٹس

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version