Advertisement

لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، مریم نواز

مریم نواز

پاکستان تحریک انصاف لاہور کے عہدیداروں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی  لاہور کے عہدیداروں سے برآمد کیے جانے والے اسلحے کے متعلق بتایا ہے۔

Advertisement

مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب لاہور پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں اور ان کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہ نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے اور یہ ان کے ارادے ہیں ۔

انہوں نےبتایا کہ لاہور پولیس نے اسلحہ ضبط کرتے ہوئے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہیہ لانگ مارچ نہیں ریاست پاکستان پر دہشتگردی کا حملہ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف اس لانگ کو خونی مارچ بنانا چاہتی ہے جسکی حکومت ہر گز اجازت نہیں دے گی۔

Advertisement

اس حوالے سے وزیراعظم نے بھی فیصلہ کیا کہ عوام کی جان و مال کا ہر صورت تحفظ کیا جائیگا اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائینگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version