Advertisement

وہ 5 کام جو عام لوگ تو کرسکتے ہیں لیکن ملکہ برطانیہ کو کرنے کی اجازت نہیں ہے

برطانیہ کا شاہی خاندان اور ملکہ الزبتھ بیشک دنیا کی سب سے طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں لیکن 5 کام ایسے ہیں جو عام لوگ تو کرسکتے ہیں لیکن ملکہ برطانیہ کو کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

ملکہ برطانیہ کو گاڑی ڈرائیو کرنے کے لیے لائسنز کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کسی دوسرے ملک جانے کے لیے ویزہ کی ضرورت ہے جبکہ ان کے پاس نجی کیش مشین موجود رہتی ہے اور نہ ہی ملکہ پر کوئی کیس کیا جاسکتا ہےلیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ملکہ کا جو دل چاہئے وہ کرلیں۔

ملکہ الزبتھ پبلک میں اپنے شوہر پرنس فلپ کے ساتھ یا ان سے پیچھے نہیں چل سکتیں بلکہ انہیں اپنے شوہر سے 2 قدم آگے ہی چلنا پڑتا ہے۔

خیال رہے پرنس فلپ گذشتہ برس 99 سال کی عمر میں دنیا سے چلے گئے تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ملکہ برطانیہ یا شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد جب شہر سے باہر جاتا ہے تو ان کو اپنے ساتھ لے کر جانے والے کپڑوں کی کلیکشن میں بھی کئی اصول و قواعد اپنانے پڑتے ہیں۔

ملکہ اپنے ساتھ کالے کپڑے ضرور رکھتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر سفر کے دوران انہیں کسی کے جنازے میں شرکت کرنی پڑ جائے تو کالا لباس پہننا ضروری ہوتا ہے۔

عام لوگ تو کھانے پر ایک دوسرے سے گب شپ کرلیتے ہیں لیکن ملکہ کو کھانے کے دوران دوسروں سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اگر ملکہ کو اپنے برابر والے شخص سے بات کرنی ہو تو وہ پہلے سیدے ہاتھ پر بیٹھے مہمان سے بات کریں گی اس کے بعد بائیں ہاتھ پر بیٹھے مہمان سے گفتگو کریں گی اور یہ شاہی ڈنر کا کافی سخت اصول ہے۔

Advertisement

شاہی خواتین کراس ٹانگ کر کے نہیں بیٹھ سکتیں بلکہ انہیں ایک خاص انداز میں بیٹھنا ہوتا ہے جس میں گھٹنوں کو ایک دوسرے سے ملا کر ٹانگوں کو بالکل سیدھا رکھنا ہوتا ہے۔

اگر ملکہ الزبتھ دعوت رکھتیں ہیں تو اس میں آنے والے مہمان 13 سے کم یا اس سے زیادہ ہی ہوں گے لیکن پورے 13 مہمان کبھی نہیں بلائے جاتے۔

اگر دعوت کے لیے 13 مہمان ہو رہے ہوتے ہیں تو ایک کو ہٹا دیا جاتا ہے یا ایک زیادہ کردیاجاتا ہے، یہاں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ 13 نمبر ملکہ کا لکی نمبر نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version