امپورٹڈ حکومت کے وزیر خزانہ جھوٹے الزامات کی بجائے معیشت پر توجہ دیں،عثمان بزدار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے وزیر خزانہ جھوٹے الزامات کی بجائے معیشت پر توجہ دیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے مفتاح اسماعیل کے الزامات کی تردید کی گئی، انہوں نے کہا کہ سیمنٹ فیکٹریوں کے لائسنس میرٹ پر دیئے گئے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار ہمارے دور میں سیمنٹ سازی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے حوصلہ افزائی کی گئی، امپورٹڈ حکومت کے وزیر خزانہ جھوٹے الزامات کی بجائے معیشت پر توجہ دیں۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے سمینٹ فیکٹریوں کے لائسنس فروخت کرنے کے جھوٹے پراپیگنڈہ ہر قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں نااہل وزیر خزانہ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
اس سے قبل وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت بارودی سرنگ بچھا کرگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال فرح گوگی کو مکمل اختیار دیے، عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ ایندھن پر فی لیٹر 30 روپے ٹیکس لگائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا کہ سبسڈی کو ختم کر دیں گے جبکہ عمران خان اور شوکت ترین جو معاہدہ کر کے گئے ہیں اس فارمولے کے تحت پیٹرول 100 اور ڈیزل 150 روپے تک بڑھنا چاہیے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میرے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگ متحمل نہیں ہوسکتے کہ قیمتوں کو بڑھایا جائے جس کی وجہ سے میں آئی ایم ایف کے پاس جاؤں گا اور انہیں سمجھاؤں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

