Advertisement

ماضی کی حکومت نے چینی کی مصنوعی قلت کی، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے چینی کی مصنوعی قلت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی کی قیمت 75 روپے مقررکی تھی، کابینہ نے اسے برقرار رکھا، ماضی کی حکومت نے چینی کی مصنوعی قلت کی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے، چینی کی ایکسپورٹ پرپابندی لگانے کا مقصد چینی کی قیمت کوسستا کرنا ہے، پنجاب میں اس وقت آئین شکنی ہورہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں سے پنجاب کی صورتحال پرمشاورت کی، وزیراعظم نے چینی کی ایکسپورٹ پر مکمل پاپندی لگا دی ہے، کابینہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور ٹرانسمیشن کے حوالے سے کابینہ کوبریف کیا گیا، حکومت کا پلان عوام کو ریلیف دینے کا ہے، وزیراعظم نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو ہدایت جاری کردی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گندم کی پیداوارمیں اضافے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، آج کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، وزیراعظم نے کابینہ کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاورڈویژن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، گندم کی بوری گزشتہ حکومت میں 2600 کی تھی اب 2ہزارکی مل رہی ہے، ہماری حکومت میں پاکستان گندم کو ایکسپورٹ کررہا تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ کوشش ہے گندم کی پیداوار میں اضافہ کریں، عید کےدن یواے ای کی معاشی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، یواے ای اور سعودیہ کےساتھ پارٹنرشپ سے متعلق عوام کوآگاہ کریں گے۔

دوسری جانب اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی آئینی عہدیدار آئینی حدود سے تجاوز نہ کرے، کابینہ نے گورنرکو ہٹانے کی سمری کو وزیراعظم نے منظور کیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے گورنرپنجاب کوہٹانے کے فیصلےکی توثیق کی، گورنرپنجاب اورصدر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کاعمل جاری ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مریم نواز نے سیلاب متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے اہم فیصلے کرلیے
خوارج کی جانب سے مسجدوں کو فتنہ انگیزی کیلئے استعمال کرنے کا ہولناک انکشاف
پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
پاکستان نے افغانستان کی سر زمین سے دراندازی اور حملوں کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کر دیے
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
شہر قائد میں مطلع جزوی ابرآلود، بوندا با ندی کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version