بٹ کوائن کریش؛ وقار ذکا کی پیش گوئی درست ثابت

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دلوانے کے لیے پیش پیش سابق ٹی وی میزبان وقار ذکا کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں مزید کمی ہوگی۔
وقارذکا نے اس حوالے سے گزشتہ سال 13نومبر کو فیس بک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی،اس ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی نے میری بات سن کربٹ کوائن میں سرمایہ کاری کی ہے تووہ اپنے بٹ کوائنزکوکیش آؤٹ کروالے، اس وقت ایک بٹ کوائن 62 ہزارڈالرکا چل رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 2022 بٹ کوائن کے کریش ہونے کا سال ہے!
اس وقت ان کا کہنا تھا کہ ٹریڈنگ کرو، یعنی خرید کربیچو اسے ہولڈ مت کرواورنومبربھی کہہ رہا تھا کہ کیش آؤٹ کر کے نکل جاؤ۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ویڈیو کی تاریخ دیکھیں، اس کے بعد میں نے کبھی نہیں کہا کہ اس میں سرمایہ کاری کروں۔
اسی طرح وقارذکا نے دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی ایتھیریم کے حوالے سے بھی 8 جون 2020 میں یوٹیوب پر ویڈیوپوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی یہ وقت ایتھیریم خریدنے کا ہے جتنے خرید سکتے ہو خرید لو۔ اس وقت ایک ایتھیریم 200 ڈالر کا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News