Advertisement

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، انتظامات مکمل

انتخابات

بلوچستان میں  بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تمام پولنگ مٹیریل،بیلٹ پیپرز، پولنگ بیگز اور پولنگ اسٹاف کو آج اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر مکمل سیکورٹی کے ساتھ پہنچایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ مٹیریل کی تقسیم کا کام تمام 32 اضلاع میں صبح 8 بجے سے شروع ہوچکا، ریٹرننگ افسران کے دفتر سے پولنگ مٹیریل کی تقسیم ہو رہی ہے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اسپشل سیکرٹری الیکشن کمیشن چیف الیکشن کمشنر کی ہدایات پر کوئٹہ کنڑول روم سے پولنگ سامان کی ترسیل کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیش اور چیف الیکشن کمشنر تمام انتظامات کی سنٹرل کنڑول روم اسلام آباد سے  نگرانی کر رہے ہیں۔

Advertisement

پہلے مرحلے کے 32 اضلاع میں بہت سے پولنگ اسٹیشنز دور دراز اور حساس علاقوں میں ہیں جبکہ 32 اضلاع کی ٹوٹل 5226 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ان اضلاع میں 16195 امیدواران  ہیں جن میں 132 خواتین بھی شام ہیں جبکہ کل ووٹرز کی تعداد ساڑھے 35 لاکھ سے زائد ہے۔

 تمام پریذائیڈنگ افسران آج شام کو پہنچ کر پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ قائم کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
Advertisement
Next Article
Exit mobile version