Advertisement

سی پیک آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین پاکستان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی 71ویں سالگرہ پر صدر شی جن پنگ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارک پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان دو بھائیوں کے نام ہیں اور میں چین اور پاکستان کے اول تا آخر تمام قائدین اور راہنماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس بے مثال دوستی کو کوآپریٹو اسٹرٹیجک پارٹنر شپ اور آئرن برادرز کے رشتے میں ڈھالا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وقت کی کوئی آندھی، عالمی حالات کا کوئی طوفان اور حسد کی کوئی آگ اس فولادی بندھن پر اثرانداز نہیں ہوسکی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم اپنے ان پیاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی جان پاک چین دوستی کی وجہ سے لی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جامعہ کراچی کے باہر ہمارے چینی بھائیوں اور بہن کو نشانہ بنایا گیا، ہم ان سمیت پاک چین دوستی پر قربان ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے اپنے غم کا اظہار کرتے ہیں اور یہ پختہ عہد ہے کہ ان جرائم میں ملوث دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک ہی نہیں خطے سے غربت مٹانے، معاشی تعاون، خطے کو جوڑنے اور پائیدار استحکام کی مظبوط بنیاد ہے جو کہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی علامت اور ضمانت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پختہ عزم ہے کہ آئرن برادرز کا یہ مثالی بندھن مزید بلندیوں، باہمی تعاون، اعتماد اور قربتوں کی نئی رفعتوں اور بلندیوں سے ہم کنار ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version