Advertisement

سیف سٹی پراجیکٹ عوام کے تحفظ کے لئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے، حمزہ شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے  پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیجیٹل کیمروں کے ذریعے شہر میں امن عامہ کی مانیٹرنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ڈیجیٹل وال پرسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ نظام کا معائنہ  بھی کیا اور ساتھ ہی تمام کیمروں کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور کہا ہے کہ سٹرکوں پر لین مارکنگ کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا سہرا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو جاتا ہے جو کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کلیدی اہمیت رکھتاہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی اہمیت کے اس منصوبے سے متعلق امور میں مزید تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔

اسکے علاوہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی لاہور میں ٹریفک کی مؤثر مینجمنٹ کے لیے سیف سٹی اتھارٹی میں علیحدہ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے کمیٹی روم میں خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں حمزہ شہباز کوعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے پکار 15 کال سینٹر کا بھی وزٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version