وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے وفد کے ہمراہ کراچی کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی وفد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہمعاون خصوصی سید فہد حسین بھی موجود ہیں۔
دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں ہونے والی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
Advertisementوزیر اعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔
وزیر اعظم کراچی شپ یارڈ اورانجینئیرنگ ورکس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
بعدازاں وزیراعظم کراچی کی معروف کاروباری شخصیات سےملیں گےاورملک کو درپیش مشکل معاشی حالات سےنمٹنےکےلیےان کی تجاویز سنیں گے۔ pic.twitter.com/29ZqcnOC58
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) May 20, 2022
اس موقع پر ترک وزیر دفاع سے بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں وزیراعظم ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے اور موجودہ مخدوش معاشی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے ان کی تجاویز سنیں گے۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی تمام ملاقاتیں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوں گی جہاں وزیر وہ تاجروں اور ن لیگ کے وفود سے ملاقاتیں کریں گے۔
پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بدر کی لانچنگ کی تقریب آج کراچی شپ یارڈ میں منعقد کی جارہی ہے۔
پاک بحریہ کے لیے چار ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ ستمبر 2018 میں پاکستان نیوی اور ایم ایس اسفات ترکی کے مابین طے پایا جس کے تحت دو جہاز ترکی میں جبکہ دو پاکستان میں تعمیر کیے جائیں گے۔
اس سلسلے کے پہلے جہاز پی این ایس بابر کی لانچنگ اگست 2021 میں استنبول، ترکی میں کی گئی. پی این ایس بدر اس معاہدے کے تحت مقامی طور پر تعمیر کیا جانے والا پہلا جہاز ہے۔
مقامی سطح پر جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ملجم کلاس جہازوں کی تعمیر ملکی شپ بلڈنگ اور ڈیزائننگ کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News