میانوالی کی عوام نے پاکستان کوعمران خان کا تحفہ دیا، علی محمد خان

علی محمد خان نے کہا ہے کہ میانوالی کی عوام نے پاکستان کوعمران خان کا تحفہ دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے دنیا میں اسلام کا مقدمہ لڑا، دنیا کے اسلامی لیڈرز میں عمران خان کا نام آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام کی خاطرایوان میں عمران خان کے ساتھ کھڑارہا۔
دوسری جانب سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے میانوالی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد خارجہ پالیسی بنانا عمران خان کا قصورتھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کا مقدمہ لڑا، امریکا کو آقا نہ ماننا عمران خان کا قصور تھا، 7 مارچ کو ہمارے سفیر کو بلا کر پاکستان کی تذلیل کی گئی۔
قاسم سوری نے کہا ہے کہ ہمارے سفیر کو بےعزت کیا گیا اور دھمکایا گیا، سفیر کوکہا گیاعمران خان کونہیں ہٹایا توسنگین نتائج بھگتنا ہونگے، اقوام متحدہ میں امت مسلمہ کا مقدمہ لڑناعمران خان کا قصورتھا۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نے مغربی ممالک میں مسلمانوں کیلئے آواز اٹھائی، چوراورلٹیروں نے پاکستان کی غیرت امریکا کو بیچ دی اور پھر امپورٹڈ حکومت آپ اور ہم پر مسلط کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

