Advertisement

دیا مرزا آخر کیوں ایئر لائن اسٹاف پر سیخ پا ہوگئیں؟

بالی ووڈ اداکارہ ماڈل دیا مرزا فلائٹ کا رخ موڑنے اور 3 گھنٹے اُس میں انتظا کرانے پر ایئرلائن حکام پر برہم ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دیا مرزا اپنی حالیہ پرواز کا رخ موڑے جانے پر ایئر لائن پر سیخ پا ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز سے اترنے سے پہلے مجھے اور دیگر مسافروں کو کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور وہاں انتظامیہ میں سے کوئی مدد گار بھی نہ تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ فلائٹ کا پہلے تو رخ موڑا گیا اور پھر تمام مسافروں کو 3 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی اداکارہ نے 20 مئی بروز جمعہ فلائٹ منسوخ ہونے کے بعد ایئرلائن سے مدد نہ ملنے پر شکایت کی اور کہا کہ اس دوران میرا اور دیگر مسافروں کا سامان غائب تھا۔

Advertisement

دیا مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پورا واقعہ تحریر کیا اور بتایا کہ وہ ممبئی سے بذریعہ پرواز دہلی آرہی تھیں، لیکن فلائٹ کا رخ موڑ کر اُسے جے پور میں لینڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہا کہ اس موقع پر مسافروں سے کہا گیا کہ وہ اترنے سے پہلے 3 گھنٹے تک فلائٹ کے اندر انتظار کریں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ایئرپورٹ پر انتظامیہ نے ہمارے سامان سے متعلق کوئی مدد کی پیشکش کی نہ ہی اس متعلق جواب دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version