Advertisement

کرپٹو کوئین کا نام دنیا کے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل

کرپٹو کوئین کا نام دنیا کے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل

یوروپول نے دنیا کی تاریخ میں ہونے والی دھوکہ دہی کی بڑی واردات کی مرکزی ملزمہ روجا اگنیتوا کا نام انتہائی مطلوب مجرمان کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

آج دنیا بھرمیں کرپٹوکرنسی اوربٹ کوائن کے چرچے ہرسُوپھیلے ہوئے ہیں۔ لیکن 2015 میں جب دنیا بھرمیں عوام کی اکثریت کو اس حوالے سے زیادہ واقفیت نہیں تھی توایک متوقع جعلی کرپٹو کرنسی ( ون کوائن) نے دنیا بھرکے سرمایہ کاروں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا تھا۔

Advertisement

’ون کوائن ‘ کےنام سے پیش کی گئی اس کرپٹوکرنسی کے بارے میں ایک منظم پروپیگنڈا کیا گیا کہ ابھی اس کی پری لانچنگ ہے اورجس دن اسے باقاعدہ طورپرلانچ کردیا گیا تواسے خریدنے والے افراد راتوں رات ارب پتی بن جائیں گے۔

ون کوائن کوپہلی بارکرپٹوکرنسی کی شکل میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی دو آف شورکمپنیوں ون کوائن لیمیٹڈ اور ون لائف نیٹ ورک لیمیٹڈ نے متعارف کرایا۔

دنیا کی تاریخ کے بڑے مالیاتی فراڈ میں سے ایک کی ماسٹرمائنڈ ایک خاتون روجااگنیتوا تھیں۔

بین الاقوامی جریدے ٹائمزکے مطابق ون کوائن اسکینڈل نے دنیا بھرکے اداروں کوچکرا کررکھ دیا تھا۔

اس پونزائی اسکیم کی بانی روجا نے تقریبا175 ممالک کے 30 لاکھ سرمایہ کاروں کو5 ارب ڈالرکی رقم سے محروم کردیا تھا۔ جن میں سے صرف چین سے ہی تقریبا 267 ملین ڈالرکوریکورکیا جاسکا۔

Advertisement

اس سارے معاملے کا سب سے حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ ون کوائن کی بانی روجا جوخود کو’ کرپٹو کوئین ‘ کہلواتی تھیں، آج تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں نہیں آسکی ہیں۔

2017 میں کرپٹو کوئین کا نام یورپ کے سب سے مطلوب مجرمان کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس گروہ کے بہت سے سرکردہ افراد روپوش یا گرفتار ہوگئے تاہم کرپٹو کوئین ابھی تک قانون کی دسترس سے دورہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
جینا اور مرنا مریخ پر ! ایلون مسک نے انوکھی خواہش ظاہر کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version