موسم گرما میں چھتری سر پرلینے کے ان فائدوں سے واقف ہیں؟

پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو موسمی تغیرات سے سب سے متاثر ہورہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز میں گزشتہ کئی برسوں سے موسم گرما شدید ترین واقع ہوا ہے یہاں تک کہ کئی بار ہیٹ ویو کی وارننگ بھی کی جا چکی ہے جو انسانی صحت کے ساتھ جانوروں کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوتی ہے۔
گرمی سے بچنے کے لئے کئی طرح کی احتیاط برتی جاتی جاتی ان میں سب پہلی یہ ہے کہ شدید گرمی کی صورت میں گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی اور دیگر مشروبات کا استعمال بڑھا دیں، ہلکھے رنگ کے سوتی کپڑے پہنے، جسم کو حد درجہ ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں، تازاہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال بڑھا دیں اور جب بھی گھرسے باہر جانا مقصود ہوتو چھتری کے استعمال کو یقینی بنائیں۔
پاکستان میں ایک عام رجحان پایا جاتا ہے کہ شدید گرمی کی صورت میں بھی چھتری کا استعمال نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے گرمی براہ راست سر اور چہرے کو متاثر کرتی ہے اور اسی کے ساتھ سارے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔
ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے ہے کہ صرف چھتری کا استعمال گرمی کی شدت میں 6 سے 10 ڈگری کمی لے آتا ہے وہ اس طرح کہ جب آپ اسے سر پر لیتے ہیں تو آس پاس کا درجہ حرارت چھتری کے نیچے سے زیادہ ہوگا اس طرح آپ گرمی کی شدت سے بچے رہتے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News