یاسر نواز کا انڈسٹری میں نوبیاہتے جوڑوں کو مفید مشورہ

یاسرنواز بلوچ ایک باصلاحیت اداکار، بہترین ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر ہیں۔ وہ ماضی میں ماڈلنگ بھی کرتے رہیں ہیں جبکہ ان کے ڈراموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں بدلتے موسم، ہرجائی، ماں اور ممتا، دل دی دہلیز، میری ادھوری محبت، نادیانیاں، تنویر فاطمہ بی اے، ہم تم اور چپ رہومشہور ترین ڈرامے ہیں جبکہ ان کی بطور ہدایت کاراور اداکار کے مشہور فلموں میں رونگ نمبر، مہروالنساء وی لب یو اور رونگ نمبر ٹوشامل ہیں۔
یاسر نوازکی طرح ان کی اہلیہ ندا یاسر بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں جبکہ ان دونوں کی شادی کو بیس برس سے زائد ہوچکے ہیں اور آج بھی ان دونوں کی درمیان اتنی کی محبت اور ہم آہنگی ہے جیسے پہلے تھی۔
یاسر نواز نے ایک میگزین کوانٹرویو دیتے ہوئے انڈسٹری میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا کہ برداشت کریں انہوں کہا آج کل برداشت ختم ہوگئی ہے اس رشتے کو تین چار سال دیں پھر معاملات درست ہونے لگ جائیں گے آپ کے یہاں جلد بازی اور مقابلے بازی بہت زیادہ ہوگئی ہے جیسے بیوی کہے وہ یہ کام کرنا چاہ رہی لیکن شوہر کہے تم یہ کیسے کرسکتی ہواسی طرح بیوی شوہر کے لئے بھی یہی کہے یہ باتیں اور تکرار رشتو ں کو خراب کرتی ہیں۔
یاسر نواز نے مزید کہا کہ ساس اورسسر کو بھی میاں بیوی کو الگ چھوڑ دینا چاہئے انہوں نے اپنے بچوں کی شادی کر کے اپنا فرض ادا کردیا ہے اب ان کو ان کے حال پر چھوڑ دیں ان کی زندگی میں مداخلت نہ کریں آج کل جو گھر خراب ہورہے ہیں ان میں لڑکی یا لڑکے کے والدین یا بہنوں کی مداخلت کی بنا پر خراب ہو رہیں ہیں۔
جبکہ اکثر گھروں میں میاں اور بیوی اپنے اپنے گھروں کا موازنہ کرنے لگتے ہیں آپ کے گھر میں اس طرح ہورہا ہے یہ نہیں ہونا چاہئے۔ کیونکہ ہر گھر کا اپنا رہن سہن ہوتا ہے اور جو خاندان کے قریبی افراد ہوتے ہیں ان کی وجہ سے بھی گھر خراب ہوتے ہیں۔ بس برداشت کریں اور مداخلت نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

