Advertisement

حکومت کی جھوٹی تسلی معیشت کو تباہ ہونے سے نہیں بچا سکتی، شیخ رشید

حکومت کی جھوٹی تسلی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ  حکومت کی جانب سے عوام کو دی جانے والی جھوٹی تسلی ملک کی معیشت کو بہتر نہیں بنا سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے وزیراعظم کے ریلیف پیکج پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 

 انہوں نے کہا ہے کہ عوام چوروں کے فرسودہ نظام کے خلاف جہاد کررہے ہیں جو ایک ووٹ کی اکثریت اور 20 کروڑ کے ساتھ بھی اپنی حکومت نہیں بچا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آج گرے یا کل، یہ حکومت ختم ہوکر ہی رہے گی اور اسے گرنے سے کوئی نہیں بچا سکتا ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ جس ملک کا وزیراعظم منی لانڈرنگ کیس پر گخر کرے اور ادارے اس کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوں تو اس کا اللہ ہی نگہبان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب ہے، اس کی بہتری کے لئے جلد اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ورنہ معاشی تباہی ہمارے دروازے پر دستک دے رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو معاشی بدحالی سے بچانے کے لئے جلد ہی عدلیہ اور سیاستدانوں کو بڑے اور اہم فیصلے کرنے ہونگے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version