Advertisement

عبدالحفیظ شیخ ودیگرکیخلاف ریفرنس، ملزمان کی درخواست پر نیب پراسیکیوٹرکو نوٹس

عبدالحفیظ شیخ

عدالت نے عبدالحفیظ شیخ و دیگرکے خلاف ریفرنس کیس میں ملزمان کی درخواست پر نیب کے پراسیکیوٹرکو نوٹس جاری کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اوردیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

سابق وفاقی وزیرخزانہ حفیظ شیخ اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ریفرنس کے شریک ملزم سلمان صدیقی زیر ضمانت کی رقم ایک لاکھ روپے جمع کرائی گئی۔

ملزمان کی جانب سے ریفرنس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست دائر کردی گئی جس پر عدالت نے درخواست پر نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے۔

Advertisement

حفیظ شیخ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت حاصل کررکھی ہے۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان پر پورٹ قاسم سمیت دیگر پورٹس کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری کی مد میں قومی خزانے کو 11.125 ملین ڈالر نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آمدن سےزائداثاثہ جات ریفرنس؛ آغا سراج درانی عدالت میں پیش نہ ہو سکے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version