Advertisement

نیول چیف کی انڈوپیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت، اہم ملاقاتیں اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال

انڈوپیسفک سی پاور کانفرنس

نیول چیف کی جانب سے آسٹریلیا کا دورہ کیا گیا ہے جس دوران انہوں نے انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی اور اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے آسٹریلیا کا دورہ کیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران نیول چیف نے سڈنی میں منعقدہ انڈو پیسفک سی پاور کانفرنس 2022 میں شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران اکیسویں صدی میں انڈو پیسفک میری ٹائم ڈومین میں مشترکہ مقاصد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کانفرنس کا بنیادی مقصد بحری سیکیورٹی اور سمندری ماحولیاتی نظام کے حوالے سے مشترکہ کاوشوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

Advertisement

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ کانفرنس میں 40 سے زائد بحری افواج کے وفود اور 700 کے قریب دفاعی کمپنیوں نے شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے کانفرنس کے دوران آسٹریلیا، فرانس، جاپان، کویت اور اسپین کے بحری سربراہان سے بھی ملاقاتیں کیں جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کے اس دورے سے کانفرنس میں شریک دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ علاقائی اور عالمی سطح پر سمندری تحفظ کیلٸے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version