Advertisement

صبا قمر کی نئی فلم کے گانے ’پانی’ کا ٹیزر جاری

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم ‘کملی’ کے گانے ‘پانی’ کا ٹیزر شیئر کردیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم ‘کملی’ کے گانے ‘پانی’ کے ٹیزر کو انسٹاگرام پر شیئر کر دیا جس اداکارہ کے مداحوں کو بڑی شدت سے انتظار تھا۔

صبا قمر نے گانے”پانی” کا دلکش ٹیزر انسٹا گرام پر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ” کملی سے زینب فاطمہ سلطان کی طرف سے پانی کا ٹیزر پیش کرتے ہوئے، محبت، نقصان اور سر بستہ رازوں کی کہانی”۔

اداکارہ نے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرمد کھوسٹ کی یہ فلم 03 جون 2022 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلم کملی کے اس گانے کی موسیقی معروف پاکستانی موسیقار سعد سلطان نے ترتیب دی جبکہ اس کے بول شکیل سہیل نے لکھے ہیں۔

فلم کے پروڈیواسر کنول کھوسٹ اور سرمد سلطان ہیں جبکہ اس فلم میں صبا قمر، ثانیہ سعید، نمرہ بوچا، عدیل افضل سمیت شوبز انڈسٹری کے کئی معروف نام موجود ہیں اور فلم میں نئے اداکار حمزہ خواجہ کو بھی متعارف کرا یا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version