Advertisement

آئندہ بجٹ کے حوالے سے احسن اقبال کا اہم اعلان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی جانب سے آئندہ بجٹ کے لئے اہم اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ نوجوانوں کا بجٹ ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کی تربیت کے منصوبے لائیں گے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل اور تفریح کے مواقع فراہم کریں گے اور آنے والے بجٹ میں نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائیگی جبکہ ہائر ایجوکیشن کے لیے فنڈز بھی بڑھائیں جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آنے والے بجٹ بلوچستان میں ترقی کی رفتار تیز کرے گا اور بلوچستان میں ترقی امن کی کوششوں کو کامیاب کرے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ تکمیل کے قریب منصوبے مکمل کرنا بھی ترجیح ہے جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ سابقہ حکومت نے سی پیک نظر انداز کیا اور ستمبر  2021 سے سی پیک کی جے سی سی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب سی پیک کا ہر پندرہ روز  میں جائزہ اجلاس ہوگا ، چینی کمنپیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے اور سی پیک کے منصوبوں میں سیکوریٹی مزید بہتر بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version