Advertisement

‘حکمرانوں کو عوام کی پریشانی سے کوئی غرض نہیں’

پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیرزمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی پریشانی سے کوئی غرض نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے کہا کہ صوبے سندھ کے لوگ دن بدن مشکلات کا شکار ہوتے جارہے ہیں، حکمرانوں کو عوام کی پرنشانی سے کوئی غرض نہیں۔

خرم شیرزمان نے کہا کہ ہم نے آج اسمبلی میں سیشن کیلئے تحریک التوا جمع کرائی ہے، ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے اس لیے اس درخواست پر سائن کرنے سے انکار کریگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اتحادیوں کو معلوم ہونا چاہیئے سندھ کس مشکلات سے گزر رہا ہے، سندھ میں بجٹ کا سیشن کچھ دنوں میں شروع ہونے والا ہے۔

 خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ کے نمائندے بجٹ کی تفصیلات معلوم کرنا چاہتے ہیں ، چاہتے ہیں ریلیف پیکیج کے حوالے سے حکومت کے پلین سے آگاہ ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سندھ کے دریا سوکھ گئے،  حاریوں کو پانی نہیں مل رہا ، عمران خان کےدور میں اس جماعت کی پانی کیلئے چیخیں نکل رہی تھیں۔

ارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جانے کے بعد سندھ سے  بجلی غائب ہوگئی، تو کیا عمران خان اس صوبے کیلئے بہتر تھا یا آصف زرداری۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے جانے سے پیٹرول، سبزیاں،روٹی، آٹا سب مہنگا ہوگیاتو اب بیشرم جماعتیں کیوں خاموش ہوگئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version