Advertisement

بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں اضافہ کر دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام میں شدت آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں دو کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، گزشتہ چار دنوں میں 9 کشمیریوں کو شہید کیا گیا اس کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے اب تک 609 سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو بھارتی قابض افواج نے مظاہروں میں شہید کیا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں قتل و غارت گری کا سلسلہ بھارت کا کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا واضح مظہر ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو متنازعہ مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل میں اضافہ کر دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے، بھارت کو اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کو آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version