Advertisement

آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف سے ترکی کے وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی ہے جس دوران سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوریہ ترکی کے قومی دفاع کے وزیر جنرل ہولوسی آکار (ریٹائرڈ) نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کے بھرپور کھیل کی تصدیق کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version