Advertisement

گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر کا ہوٹل میں قیمتی سامان چوری ہوگیا

بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر کا آئی فون اور ہیرے کی انگھوٹی چوری ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر گلوکار روہان پریت کا آئی فون، ایپل واچ اور ہیرے کی انگھوٹی چوری ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیہا ککڑ کے شوہر ریاست ہماچل پردیش کے نجی ہوٹل میں روہان پریت رہائش پذیر تھے کہ اس دوران چوری کی واردات ہوئی، وہ اپنی قیمتی اشیا سمیت نقدی سے بھی محروم ہوگئے۔
جس پر نیہا ککڑ کے شوہر نے اپنے کمرے سے آئی فون، رقم، ایپل واچ اور ہیرے کی انگھوٹی کے غائب ہونے کی اطلاع پہلے ہوٹل انتظامیہ کو دی جس سے فوراً پولیس کو آگاہ کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Advertisement
انتظامیہ اور پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے، ہوٹل ملازمین کو کہا گیا ہے تفتیش مکمل ہونے تک کوئی بھی ہوٹل سے گھر نہ جائے۔
واضح رہے کہ معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ اور گلوکار روہان پریپ 25 اکتوبر 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version