Advertisement

آم کی وہ خصوصیات جو اسے منفرد بناتی ہیں

آم

گرمیوں کا موسم اپنے ساتھ پسینہ، حبس، لو، اور گرمی تو لاتا ہی ہے لیکن پھر بھی لوگ اس موسم سے محبت شاید اس لئے کرتے ہیں کیونکہ اس میں آم بھی آتے ہیں۔

آم لوگوں میں بےتحاشہ پسند کیاجانے والا پھل ہے۔ اس کی خوشبو، اس کی مٹھاس، اس کا ذائقہ منفرد ہے ۔

پھلوں کا بادشاہ آم جس کو اپنے لذیذ ذائقے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آم میں غذائیت کے ساتھ بے شمار بیماریوں کا علاج بھی چھپا ہے جن سے ہم لاعلم ہیں۔

آم  کے بارے میں خدشات ہیں کہ یہ شوگر کے مریضوں کے لیے نقصاندہ ثابت ہو سکتا ہے لیکن اب نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ آم میں کافی مقدار میں منرلز اور وٹامنز پائے جاتے ہیں اور آسانی سے جسم میں جذب ہو کر خون میں گلوکوز کی مقدار کو معتدل رکھتے ہیں۔

آم چہرے کی خوبصورتی کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement

اس کا گودا جلد پر لگانے سے متعدد جلدی مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔

آم کا گودا چہرے پر لگانے سے نا صرف جلد کی نمی برقرار رہتی ہے بلکہ رنگ بھی صاف ہو جاتا ہے۔

آم کا استعمال ہڈیوں کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے اور اس میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

   آم میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامنز موجود ہیں جو آپ کے دماغ کی بہترین نشونما کرتے ہیں۔

آم حاملہ خواتین کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

ڈاکٹرز اکثر حاملہ خواتین کو وٹامن اور آئرن کے لیے گولیاں دیتے ہیں لیکن آم ان کی مقدار کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Advertisement

آم میں چربی، کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار بہت کم ہوتی ہے تاہم اس میں وٹامن بی 6 کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن  کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق آم میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور تانبے کی بھی بہترین مقدار موجود ہوتی ہے۔

پھلوں کا بادشاہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version