Advertisement

بھارتی فوج کی گاڑی لداخ کے دریا میں جا گری، 7 فوجی ہلاک

وادی لداخ میں شیوک ندی کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک گھاٹی میں گرنے سے سات فوجی ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 26 فوجیوں پر مشتمل ایک گروپ پرتاپور کے ٹرانزٹ کیمپ سے سب سیکٹر حنیف میں اپنے مورچوں کی جانب جا رہے تھے۔

یہ حادثہ صبح تقریباً 9 بجے، تھائیس سے تقریباً 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر شیوک ندی میں گر گئی جس کی گہرائی تقریباً 50 تا 60 فٹ بتائی جاتی ہے،

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دریا میں گاڑی گرنے سے فوج کے تمام 26 افراد زخمی ہوئے.

Advertisement

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسکیو آپریشن تیزی سے کیا گیا اور تمام فوجیوں کو پرتاپور کے ایک فیلڈ اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک سات فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ دیگر کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔

زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے سرشار کوششیں جاری ہیں جبکہ فضائیہ سے زیادہ سنگین زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے فضائی کوششوں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے 7 افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version