Advertisement

‘مدینے کی ریاست کا قیام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا’

پاکستان شوبز انٖڈ سٹری کے نامور اداکار اور ماڈل شہروز سبزواری کا کہنا ہےکہ مدینے کی ریاست کا قیام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا ہے۔

 اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ اور نامور ماڈل صدف کنول کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی ، جہاں انہوں نجی اور شوبز زندگی سمیت مختلف موضوعات  پر بات چیت کی۔

موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے شہروز سبزواری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت کی اور کہا کہ عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں، اگر انسان میں تھوڑی بھی غیرت ہو تو وہ عمران خان کو ہی فالو کرے گا۔

اس موقع اداکار شہروز سبزواری نے مزید کہا کہ اگر میرے والد نے میرے پیٹ میں حلال رزق ڈالا ہے تو ایسا نہیں ہوسکتا کہ میں عمران خان کو فالو نہ کروں، اگر انسان میں غیرت نہیں تو وہ عمران خان کے علاوہ کسی کو بھی فالو کرلے، مدینے کی ریاست کا قیام عمران خان کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا ہے۔

اداکار نے دعویٰ کیا کہ بہت لوگ جو عمران خان کے مخالف ہیں وہ بھی مان گئے ہیں کہ اب عمران خان مزید خطرناک ہیں کیونکہ اب وہ بہتر سیاست کریں گے، چنانچہ ’عمران خان اقتدار میں واپس نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا، وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ آئیں گے، وہ ایک سچے آدمی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version