Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو دعا زہرا کو پیش کرنے کا ٹاسک دے دیا

دعا زہرا

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کوہدایت کی ہے کہ آئندہ سماعت پر دعا زہرا کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دعا زہرا کی کم عمری میں شادی اور مبینہ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایس ایس پی اے وی سی سی زبیر نذیر شیخ کو توہین عدالت پر نوٹس جاری کیا گیا۔

دعا زہرا کو پیش نہ کرنے پرجسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا ریاست اتنی کمزور ہوگئی اے جی صاحب؟ بچی ویڈیو بنا رہی ہے، پریس کانفرنس کر رہی ہے مگر پولیس کو نہیں مل رہی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بچی کہاں ہے؟

Advertisement

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مذکورہ پتے پر بچی نہیں ملی جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کچھ نہ کچھ تو گڑ بڑ ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ایس ایس پی ہیومین ٹریفیکنگ کانفرنس میں اسلام آباد گئے ہیں۔ دعا زہرا کی گرفتاری نہیں ہوئی۔

عدالت نے ایس ایچ او الفلاح سے مکالمہ میں کہا کہ گرفتاری نہیں ہم نے بچی کو صرف بلایا ہے۔ ایس ایس پی کانفرنس اٹینڈ کر رہا ہے، عدالت کا حکم اہم نہیں؟ انسانی اسمگلنگ رک نہیں رہی اور کانفرنس ہو رہی ہیں۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ہمیں وقت دے دیا جائے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ پولیس صرف پریس کانفرنس اور دعوے کر رہی ہے۔ ایک بچی نہیں مل رہی، ویڈیو آرہی ہیں۔ کیا ریاست اتنی کمزور ہوگئی ہے، اے جی صاحب؟

عدالت نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے جی صاحب! ہمیں بچی چاہیے۔ یہ آپس میں گیم کھیل رہے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے سماعت 24 مئی کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر دعا زہرا کو پیش کیا جائے۔

دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل کی درخواست مسترد

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version