چیئرمین نیب کی تعیناتی، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا آغاز

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تعیناتی کے لئے حکومت اور اپزیشن کے درمیان مشاورت کا آغاز ہوگیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین نیب لگایا جائے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے جس کے مطابق سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد، سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن چیئرمین نیب کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ عرفان قادر شیخ کے نام پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ان ناموں پر اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بول نیوز سے غیررسمی گفتگو کے درمیان اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ دو جون سے پہلے چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے تاہم ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

