Advertisement

جامعہ کراچی: سیکیورٹی اہلکار کا طالب علم پرتشدد، معاملے کی انکوائری کا حکم

جامعہ کراچی

جامعہ کراچی میں سیکیورٹی اہلکار کے طالب علم پرتشدد کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیدیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے سیکریٹری یونیورسٹیز اور وی سی جامعہ کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس معاملے پر اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی تازہ لہر کی وجہ سے ہم غیر معمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں لیکن چیکنگ کے نام پر کسی پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ نئے حالات میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے غیررواجی اقدامات لازم ہو گئے ہیں تاہم ان اقدامات کو کامیاب بنانے کے لیے یونیورسٹی سے متعلقہ افراد کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اعتماد لازم ہے۔

وزیر جامعات سندھ نے کہا کہ  طلبہ ہمارے ملک و قوم کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، تعلیم اور تدریس کے ساتھ ان کی حفاظت بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی یونیورسٹی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد جامعہ کے داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے جہاں رینجرز کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

طلباء سمیت اساتذہ کو بھی شناحت کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ کینٹینز بھی ختم کردی گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Next Article
Exit mobile version