Advertisement

محمد رضوان کو آرام دیا گیا تو سرفراز کھیلنے کے مستحق ہیں،شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے محمد رضوان کو آرام دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو سرفراز احمد کھیلنے کے مستحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی سے جب رضوان کے کام کے بوجھ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ سرفراز دوسرا بہترین آپشن ہے اور اگر انہیں اسکواڈ میں لیا جاتا ہے تو انہیں موقع دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز  احمد کو موقع دیا جانا چاہیے اگر سلیکشن کمیٹی انہیں سیریز کے لیے منتخب کرتی ہے، اگر رضوان کو آرام دیا جاتا ہے اور سرفراز اسکواڈ میں ہوتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ سرفراز کھیلنے کے لائق ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ میری رائے میں سرفراز دوسرا بہترین انتخاب ہے اور اگر وہ اسکواڈ کا رکن ہے تو اسے پہلے موقع دیا جانا چاہیے، مجھے یقین ہے کہ ہمیں کسی کھلاڑی کے ساتھ اس سطح کے احترام کے ساتھ پیش آنا چاہیے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد حارث کے لیے پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنا تھوڑا جلدی تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان میں 8، 10 اور 12 جون کو تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version