Advertisement

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی سیاست پر جسٹن لینگر کی کڑی تنقید

آسٹریلیا کے سابق کوچ جسٹن لینگر نے قومی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے چار ماہ بعد کرکٹ آسٹریلیا کی سیاست پر تنقید کی ہے۔

جسٹن لینگر نے ایشز میں انگلینڈ کو 4-0 سے شکست دینے سے پہلے گزشتہ سال آسٹریلیا کو پہلا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ ٹائٹل جیتا تھا لیکن اس سال انہیں صرف ایک مختصر مدت کی توسیع کی پیشکش کی گئی تھی۔

لینگر کے ساتھی رکی پونٹنگ، ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن سمیت آسٹریلیا کے سرکردہ سابق کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک پر دکھ کا اظہار کیا تھا۔

لینگر نے کہا کہ استعفیٰ دینے کے بعد انہوں نے سی اے کے عبوری چیئرمین رچرڈ فرائیڈنسٹین کے ساتھ بات چیت یاد کی، جو میڈیا کی کوریج سے سابق بلے باز کے حق میں خوش نہیں تھے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق، پرتھ میں چیمبر آف کامرس کے ایک پروگرام میں لینگر نے کہا، “پہلی بات جوکرکٹ بورڈ نے مجھ سے کہی وہ یہ تھی کہ ‘یہ آپ کو اتنا اچھا محسوس کرے گا کہ آپ کے تمام ساتھی میڈیا میں آپ کی حمایت کر رہے ہیں۔

Advertisement

سابق کوچ نے کہا کہ میرا جواب ہاں میں تھا ، میں نے قائم مقام چئیرمین کو پورے احترام کے ساتھ سنا، لیکن ان کا رد عمل خاطر خواہ نہیں تھا۔

جسٹن لینگر نے چئیرمین کرکٹ آسٹریلیا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے ساتھی میری دیکھ بھال کر رہے ہیں

جسٹن لینگر نے کہا کہ میری کوچنگ سے اگر کرکٹ آسٹریلیا مطمئن نہیں تھا تو وہ مجھ سے براہ راست بات کرتے، مجھے ہٹانے کے لئے بہانے کیوں بنائے گئے، اور کھلاڑیوں کو بھی اس معاملے میں گھسیٹا گیا۔

جسٹن لینگر نے مزید کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ میرے کوچنگ کیرئیر کے آخری چھ ماہ 12 سال کی کوچنگ کا سب سے خوشگوار دور تھا۔ نہ صرف ہم نے سب کچھ جیت لیا بلکہ میرے پاس توانائی تھی، میری توجہ تھی اور میں خوش تھا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version