Advertisement

حمل کے دوران خواتین کیلئے آم کھانا فائدہ مند یا نقصاندہ؟ جانیے

آم کو پھلوں کا بادشاہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہ کھانے میں نہایت لذیذ،صحت بحش اور فائدے مند بھی ہوتا ہے۔

جس طرح قدرت نے ہر ایک شے میں کوئی نہ کوئی فائدہ رکھا ہے اسی طرح آم کھانے کے بھی بہت سے فوائد ہیں جن سے عام طور پر ہر انسان واقفیت نہیں رکھتا ہے

آم حاملہ خواتین کی صحت کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔

ڈاکٹرز اکثر حاملہ خواتین کو وٹامن اور آئرن کے لیے گولیاں دیتے ہیں لیکن آم ان کی مقدار کو بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آم میں چربی، کولیسٹرول اور سوڈیم کی مقدار بہت کم ہوتی ہے تاہم اس میں وٹامن بی 6 کے علاوہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن  کی بھی اچھی مقدار موجود ہوتی ہے۔

Advertisement

طبی ماہرین کے مطابق آم میں پوٹاشیم، میگنیشیم اور تانبے کی بھی بہترین مقدار موجود ہوتی ہے۔

پھلوں کا بادشاہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے

حمل کے دوران آم کھانا فائدہ مند ہے یا نقصاندہ؟

حاملہ خواتین کو ہر لحاظ سے اپنا خیال رکھنا چاہئیے، کیونکہ ان کے ہر عمل، ہر کھائی جانے والی غذا سے بچہ متاثر ہوتا ہے۔

اب چونکہ آم کا موسم ہے اور اس کو دیکھ کر سب ہی کا دل چاہتا ہے کہ آم کھالیں۔

لیکن یہ بات بھی سننے میں آتی ہے کہ آم کھانا حاملہ خواتین کے لئے فائدہ مند نہیں ہے کیونکہ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔

Advertisement

اسی حوالے سے میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے؟

٭ آم میں وٹامن ڈی 6 پایا جاتا ہے جوکہ بچے کی نشوونما اور بڑھنے کے لئے بہت ضروری ہے، ساتھ ہی حمل میں آسانیاں پیدا کرتا ہے جس سے ماں کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

٭ اس میں وٹامن سی کی بڑی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو کہ بچے اور ماں کی دونوں کی قوتِ مدافعت اور خوبصورتی کو بڑھانے میں مددگار ہوتا ہے۔

٭ اس پھل میں فائبر ہوتا ہے جو کہ دورانِ حمل قبض سے بچانے میں بڑامفید ثابت ہوسکتا ہے۔

٭اس میں فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے جوکہ ابتدائی ماہ میں بچے کے دماغ کی نشوونما اور مضبوطی کے لئے بہت نمایاں اور کارآمد ہوتا ہے۔

٭ کیونکہ اس میں پوٹاشیئم پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے بچے اور ماں کے جسم میں پانی کی کمی دور ہو سکتی ہے، اور جسم توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version