Advertisement

کرس گیل سے اہم بھارتی شخصیت سے ملاقات

انڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلورز(آر سی بی) کے سابق مالک وجے مالیا نے کرس گیل سے ملاقات کی ہے، جو پنجاب  کنگز کی فرنچائز میں جانے سے پہلے کیش سے بھر پور ایونٹ میں زیادہ تر وقت آر سی بی  کے رکن رہے۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے بلے باز سال بھر میں آر سی بی کے لیے غیرمعمولی رہے اور انہیں  سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ مل کر اسے اس سال ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

وجے مالیا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کرس گیل کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی  جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ اپنے اچھے دوست کرسٹوفر ہنری گیل کے ساتھ مل کر بہت اچھا لگا۔

انہوں نے لکھا کہ کرس گیل ان کھلاڑیوں میں سے ہیں جن کو میں نے اپنی ٹیم کے لئے سب سے ضروری سمجھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر کہ شراب کا کاروبار کرنے والے  وجے مالیا کو دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے شبہ میں بھارت  میں تلاش کیا گیا تھا لیکن وہ بھارت سے فرار ہوکر برطانیہ چلے گئےجہاں  اب وہ نجی عدالتی کارروائی کے نتائج تک برطانیہ میں ضمانت پر آزاد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version