Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی جاری

یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز پر وفاقی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر بنیادی اشیائے خوردونوش پر سبسڈی جاری ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو سامان سپلائی کرنے والے 30 برانڈڈ کمپنیوں نے 952 برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے اور مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کو سامان سپلائی کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے یہ اضافہ رمضان المبارک کے بعد کیا جارہا ہے ، ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سال ستمبر/اکتوبر سے مستحکم رکھی گئی تھی۔

Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن خود مینوفیکچرنگ یا پروڈکشن نہیں کرتا اور عام مارکیٹ سے خریداری کرتا ہے اور جب عام مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہے تو یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے تاکہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں بہتری آئے اور ان پروڈکٹس کی دستیابی ممکن ہو۔

اس کے باوجود یوٹیلیٹی اسٹورز پر عزم ہے کہ عوام الناس کو بنیادی اور برانڈڈ اشیاء اوپن مارکیٹ سے کم نرخوں پر مہیا کرتا رہے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہوں گی۔

یاد رہے کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ گھی عام مارکیٹ سے 250 روپے فی کلوگرام، چینی 25 سے 35روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 700 روپے سستے ہیں۔

سفید چنا مارکیٹ کی نسبت 20-40 روپے فی کلواور دال چنا کی قیمت 15-20روپے فی کلو کم ہے۔ اسی طرح دال مسورکے نرخ 30 سے 40 روپے فی کلوکم قیمت پر دستیاب ہیں۔ ان دالوں پر 20روپے فی کلو سبسڈی بھی دی جارہی

اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز میں 1500 سے زائد دیگر اشیاء بھی عام مارکیٹ سے بارعایت فراہم کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version