ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ضلع جنوبی کے نالوں کا دورہ

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے جوبلی نالہ، گارڈن نالہ، سولجر بازار نالہ اور ریگل صدر نالے کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے نالوں پر کام تیزی سے جاری ہے ضلعی بلدیات اپنے علاقے سے گزرنے والے نالوں کو صاف کریں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج کی ہلکی بارش سے مون سون سیزن کا آغاز ہورہا ہے، نالوں کی صفائی سے متعلق تمام عملہ، مشینری اور دیگر آلات کو تیار حالت میں رکھا جائے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی کے لئے تمام کارروائی مشترکہ حکمت عملی کے تحت کی جائے، کوشش ہے کہ برسات میں شہریوں کو تکالیف کا سامنا نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ نالوں پر تجاوزات اور نالوں میں پڑی ہوئی پلاسٹک کی تھیلیاں سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے 41 بڑے نالوں کی صفائی تقریباً مکمل کرلی گئی ہے، تما م اضلاع اپنے اپنے علاقوں میں برساتی پانی کی نکاسی کو ممکن بنائیں۔
میونسپل کمشنر افضل زیدی، پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ زبیر چنا، ڈپٹی کمشنر جنوبی کیپٹن عبدالستار اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

