وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس شروع ہوگیا جس میں وفاقی وزراء ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہے جب کہ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان بھی شامل ہیں۔
اجلاس کے دوران عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہان مختلف امور پر بریفنگ دیں گے جب کہ عسکری قیادت پارلیمانی رہنماوں کے سوالوں کے جواب بھی دے گی۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ملک کی اندورونی وبیرونی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر پارلیمانی رہنماوں کو بریفنگ دی جائے گی اور ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ، ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر شرکاء کو اعتماد میں لیا جائے گا اور افغانستان کی صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی جب کہ شرکاء کو سرحدوں کی صورتحال اوردیگر اہم سیکورٹی امورپراعتماد میں لیا جائے گا اور شرکاء کو بیرونی اور داخلی سطح پردرپیش چیلنجز پربھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

