Advertisement

میوزک ٹیچر نے باجا بجا کر ریچھ کو اسکول سے بھگادیا

کینیڈا سے ایک دلچسپ خبرآئی ہے کہ میوزک ٹیچر نے جب دیکھا کہ ایک بھاری بھرکم ریچھ اسکول کے پاس منڈلارہا ہے اور اندر گھسنا چاہ رہا ہے تو اس نے زور زور سےباجا بجاکر اسے دور بھگادیا۔

شونیگن جھیل کے کنارے واقع سینٹ جان اکیڈمی میں موسیقی کا درس دینے والے ٹریسٹان کلوزن نے دیکھا کہ لکڑی کی باڑ کے پاس ایک بڑا بھالو کچرے کے ڈبے کے پاس کچھ سونگھنے کی کوشش کررہا ہے۔ ریچھ کی حرکات و سکنات دیکھ کر گمان ہوا کہ یہ کسی بھی وقت اسکول میں آگھسے گا۔

اس موقع پر ایک اور استاد نے دروازہ بجاکر ریچھ کو باز رکھنا چاہا تو ٹریسٹان کوخیال آیا کیوں نہ اندر رکھا باجا زوردار انداز میں بجایا جائے۔ اس کے بعد انہوں ںے ہمت کرکے باجا سنبھالا اور زور سے بجایا تو ریچھ فوراً ہی وہاں سے رخصت ہوگیا۔

یہ تمام منظر ایک ویڈیو میں ریکارڈ ہوگیا اور یوں ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

اس موقع پر ٹریسٹان نے کہا کہ ریچھ کے تیور تھے کہ وہ اسکول کی جانب بڑھنا چاہتا ہے اور یوں ان کی اس بہادری کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔ اس طرح ایک استاد بے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو بھگادیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version